<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Tuesday, September 27, 2005

!اپنے آپ کو پہچانو

حکماء کا اصرار ہے کہ اپنے آپ کو پہچانو لیکن تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اپنے آپ کو مت پہچانو، ورنہ سخت مایوسی ہوگی۔ ایمرسن صاحب فرماتے ہیں انسان جو کچھ سوچتا ہے وہی بنتا ہے۔ کچھ بننا کس قدر آسان ہے، کچھ سوچنا شروع کردو اور بن جاؤ۔ اگر نہ بن سکو تو ایمرسن صاحب سے پوچھو۔ ۔۔ شفیق الرحمٰن کی کتاب مزید حماقتیں سے ایک اقتباس ۔۔



Sunday, September 25, 2005

ذرا سی بات

زندگی کے میلے میں، خواہشوں کے ریلے میں تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں وقت کی روانی ہے، بخت کی گرانی ہے سخت بے زمینی ہے، سخت لامکانی ہے ہجر کے سمندر میں تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے تم کو جو سنانی ہے بات گو ذرا سی ہے بات عمر بھر کی ہے عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں درد کے سمندر میں اَن گِنت جزیرے ہیں، بے شمار موتی ہیں! آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا بات اس دیئے کی ہے بات اس گلے کی ہے جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے لفظ کی فصیلوں پہ ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے زندگی سے لمبی ہے، بات رَت جگے کی ہے راستے میں کیسے ہو ۔۔۔ بات تخلیئے کی ہے تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے پیار کرنے والوں کو اِک نگاہ کافی ہے ہو سکے تو سن جاؤ ایک دن اکیلے میں تم سے کیا کہیں جاناں، اس قدر جھمیلے میں ۔۔ امجد اسلام امجد ۔۔



Thursday, September 22, 2005

مزاح

اس سنجيدہ زندگي ميں حّسِ ِمزاح رکھنے والے دوستوں کا ساتھ غنيمت جاننا چاہۓ۔ ہر وقت کي سنجيدگي آپ پر اور آپ کے اردگرد کے لوگوں پر بعض اوقات اداسي کي چادر تان ديتي ہے۔ ان لوگوں نے لمبي عمر پائي ہے جن کو ہنسنے کا فن آتا تھا۔کتنے دنوں سے ہم سنجيدہ موضوع پکڑے ہوۓ ہيں آج ہم نے سوچا ذرا انداز بدلہ جاۓ۔ ہمارے چند مہرباں مزاحيہ طبيعت سے مالا مال دوست ہيں۔ اپني زندگي کے چند جوشگوار لمحے جو انہي مہربانوں کي عنائت ہيں ہم آپ کے ساتة بانٹتے ہيں۔ ايک دفعہ ہميں شرارت سوجھي اور ہم نے ايک منجھے ہوۓ شاعر کي صدارت ميں مشاعرے کا پرگرام بنايا اور اس کو اس مشاعرے کي دعوت دينے اس کے گھر پہيچ گۓ۔ بڑي منتوں کے بعد وہ شاعر صاحب راضي ہوۓ اور کہنے لگے ٹھيک ہے ميں آپ کے مشاعرے کي دعوت قبول کرتا ہوں اور اس فقرے پر اپني بات ختم کي کہ اگر قيامت نہ آئي تے ميں ضرور آواں گا۔ يہ سننے کے بعد ہمارے ايک دوست کي حّسِ مزاح پھڑکي اور اس نے اس فقرے پر شعر مکمل کرنے کي اجازت مانگي۔ اجازت ملنے پر وہ پنجاني ميںبولے چاہ پکائي تے پتي ضرور پاواں گا قيامت نہ آئي تے ميں ضرور آواں گا وہ دن اور آج کا دن ہے ہم انتظار کر رہے ہيں اور وہ شاعرآرہے ہيں۔ اسي طرح ايک دفعہ ايک محفل ميں ميزبان اپنے مہمانوں کا تعارف کرارہے تھے اور ايک صاحب کے بارے ميںانہيوں نے کہا کہ يہ کروڑ پتي ہيں۔ اس کے بعد جب دوسرے صاحب کا تعارف کرانے لگے تو مزاحيہ دوست ايک دم بول پڑے کہ يہ دودھ پتي ہيں۔ يہ سنتے ہي ساري محفل کھکھلا کر ہنس پڑي۔



Saturday, September 17, 2005

عشق کا کيلنڈر

جب تم سے اتفاقاً ميري نظر ملي تھي کچھ ياد آرہا ہے شائد وہ جنوري تھي پھر مجھ سےيوں ملے تھےتم ماہِ فروري ميں جيسے کہ ہمسفر ہو تم راہِ زندگي ميں کتنا حسين زمانہ آيا تھا مارچ لے کر راہِ وفا پہ تھے تم جلتے چراغ لے کر اس وقت ميرے ہمدم اپريل چل رہا تھا دنيا بدل رہي تھي موسم بدل رہا تھا ليکن مئي جو آئي جلنے لگا زمانہ ہر شخص کي زباں پہ تھا بس يہي فسانہ دنيا کے ڈر سے تم نے بدلي تھيں جب نگاہيں تھا جون کا مہينہ لب پہ تھيں گرم آہيں ماہِ اگست ميں جب برسات ہو رہي تھي بس آنسوؤں کي بارش دن رات ہو رہي تھي اس ميں نہيں کوئي شک وہ ماہ تھا ستمبر بھيجا تھا تم نے مجھ کو ترکِ وفا کا ليٹر تم غير ہو رہے تھے اکتوبر آ گيا تھا دنيا بدل چکي تھي موسم بدل چکا تھا جب آگيا نومبر ايسي بھي رات آئي مجھ سے تمھيں چھڑانے سج کر بارات آئي بے کيف تھا دسمبر جزبات مر چکے تھے ان حادثوں سے ميرے ارماں ٹھٹھر چکے تھے ليکن ميں کيا بتاؤں اب حال دوسرا ہے وہ سال دوسرا تھا يہ سال دوسرا ہے نوٹ ۔ اپني ڈائري سے پراني نظم نقل کي ہے مگر شاعر کا نام ياد نہيں۔ اميد ہے بےنام شاعر کي کاوش پسند آۓ گي۔



Tuesday, September 13, 2005

فلسفہِ زندگی

تم واقعی بدل گئے ہو۔ میرے کہنے کا خیال نہ کرنا۔ نصیحت کرنا، دنیا کا آسان تریں کام ہے۔ میں اب تک نصیحتیں کر رہا تھا۔ اگر میں تمھاری جگہ ہوتا تو پتہ نہیں کیا کرتا۔ فلسفی اسپنزا نے مثال دی تھی کی اگر کسی اینٹ کو ہوا میں پھینک دیا جائے اور متحرک اینٹ سے پوچھا جائے کہ کیا کر رہی ہو تو وہ یہی کہے گی کہ میں اپنی مرضی سے نہیں جا رہی ہوں۔ یہی حال انسانوں کا ہے۔ ہم جو کچھ بھی کر رہیں اور جس حال میں ہیں، اسکا سبب وہ واقعات اور حالات ہیں جن پر ہمارا قابو نہیں، جن کی رو ہمیں بہا لے جارہی ہے۔ ہم پر طرح طرح کے دباؤ ہیں، ہم مجبور ہین اور پھر زندگی کا کوئی خاص فارمولا تو ہوتا نہیں۔ کسی خوشبو کا ہلکا سا جھونکا، کسی رنگ کی جھلک، کوئی نغمہ ۔۔۔ یہ بڑے ظالم ہوسکتے ہیں، بھولی بسری یادیں دفعتاً تازہ ہو جاتی ہیں۔ کبھی یہ خعشگوار ہوتی ہیں، کبھی از حد کربناک۔ شفیق الرحمٰن کی کتاب “دجلہ“ سے ایک اقتباس



Saturday, September 10, 2005

غزل

اسے اپنے فردا کی فکر تھی وہ جو میرا واقف ِ حال تھا وہ جو اس کی صبح ِ عروج تھی وہی میرا وقت ِ زوال تھا وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی میرے لب پر کوئی گلہ نہ تھا اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو پر کمال تھا (پروین شاکر)



Wednesday, September 07, 2005

! کیوں

کبھی کبھی ویران اسٹیشنوں پر رک کر میں دیکھتا تھا، سوچتا تھا لمحہ بہ لمحہ دور ہوتی ہوئی ٹرین میں کوئی تمثیل ہے پر کیا ہے؟ یاد نہیں آتا تھا اور جب یاد آیا تو میں نے دیکھا کہ پٹڑی کے ہاتھ خالی رہ گئے ہیں سارے اسٹیشن سوالی رہ گئے ہیں اب مجھے یاد آیا ہے دور ہوتی ٹرین میں کیا تمثیل ہوتی ہے مگر مجھے جاننا ہے کہ میرا دل کیوں سوالی ہے؟ یہ رسم کس نے ڈالی ہے؟ پٹڑی کیوں خالی ہے؟ کیوں بیٹیاں مسافروں کی طرح ہوتی ہیں کیوں بیٹیاں مسافروں کی طرح ہوتی ہیں؟ ۔۔۔ تو یہ تھیں وہ تین نظمیں جو بیٹی کے خوبصورت رشتے پر میں نے پڑھیں ۔۔۔ اور آپ کے گوش گزار کر ڈالیں ۔۔۔ ویسے تو ماں ، باپ، بیٹی، بیٹے، بھائی، بہں یہ سب ہی انمول تعلق ہیں ۔۔۔ دل سے جڑے ہوئے ۔۔۔ والسلام



Monday, September 05, 2005

بلاعنوان

عقل دل کو ورغلاتي رہي رات بھر ہو جاؤ بےوفا سمجھاتي رہي رات بھر سياستدانوں کي فوج وزارت کيلۓ پاۓ جنرل دباتي رہي رات بھر غربت امراء کے ہرجائي پن پر زيرلب بڑبڑاتي رہي رات بھر ميري رشوت اور ان کي سفارش سوۓ منزل سرکاتي رہي رات بھر اپني عوام کو ہي تسخير کر کے فوج فتح کا جشن مناتي رہي رات بھر اترے گا مہ دولت اپنے آنگن ابھي جاويد يہي اميد جگاتي رہي رات بھر



بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

خزینہ گم گشتہ:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006