|
Thursday, September 22, 2005اس سنجيدہ زندگي ميں حّسِ ِمزاح رکھنے والے دوستوں کا ساتھ غنيمت جاننا چاہۓ۔ ہر وقت کي سنجيدگي آپ پر اور آپ کے اردگرد کے لوگوں پر بعض اوقات اداسي کي چادر تان ديتي ہے۔ ان لوگوں نے لمبي عمر پائي ہے جن کو ہنسنے کا فن آتا تھا۔کتنے دنوں سے ہم سنجيدہ موضوع پکڑے ہوۓ ہيں آج ہم نے سوچا ذرا انداز بدلہ جاۓ۔ ہمارے چند مہرباں مزاحيہ طبيعت سے مالا مال دوست ہيں۔ اپني زندگي کے چند جوشگوار لمحے جو انہي مہربانوں کي عنائت ہيں ہم آپ کے ساتة بانٹتے ہيں۔ ايک دفعہ ہميں شرارت سوجھي اور ہم نے ايک منجھے ہوۓ شاعر کي صدارت ميں مشاعرے کا پرگرام بنايا اور اس کو اس مشاعرے کي دعوت دينے اس کے گھر پہيچ گۓ۔ بڑي منتوں کے بعد وہ شاعر صاحب راضي ہوۓ اور کہنے لگے ٹھيک ہے ميں آپ کے مشاعرے کي دعوت قبول کرتا ہوں اور اس فقرے پر اپني بات ختم کي کہ اگر قيامت نہ آئي تے ميں ضرور آواں گا۔ يہ سننے کے بعد ہمارے ايک دوست کي حّسِ مزاح پھڑکي اور اس نے اس فقرے پر شعر مکمل کرنے کي اجازت مانگي۔ اجازت ملنے پر وہ پنجاني ميںبولے چاہ پکائي تے پتي ضرور پاواں گا قيامت نہ آئي تے ميں ضرور آواں گا وہ دن اور آج کا دن ہے ہم انتظار کر رہے ہيں اور وہ شاعرآرہے ہيں۔ اسي طرح ايک دفعہ ايک محفل ميں ميزبان اپنے مہمانوں کا تعارف کرارہے تھے اور ايک صاحب کے بارے ميںانہيوں نے کہا کہ يہ کروڑ پتي ہيں۔ اس کے بعد جب دوسرے صاحب کا تعارف کرانے لگے تو مزاحيہ دوست ايک دم بول پڑے کہ يہ دودھ پتي ہيں۔ يہ سنتے ہي ساري محفل کھکھلا کر ہنس پڑي۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
4: تبصرہ جات
آج کل شستہ مزاحیہ تحریریں کم ہوتی جا رہی ہیں ۔
9/22/2005 11:09:00 AM
Sis,Thanks for the help regarding that URdu Font thing i already downloaded it from the address you mentioned...secondly i want you to share this with other friends...
http://www.cssforum.com.pk/showthread.php?t=839
9/23/2005 04:16:00 AM
معلومات کیلئے شکریہ ۔ شاید میری عمر بھی کافی لمبی ہے کیونکہ میرے والدین اور دوست احباب کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ ہنستا اور ہنساتا رہتا ہوں ۔
9/23/2005 10:30:00 PM
good one
10/20/2005 11:05:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول