<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe", messageHandlersFilter: gapi.iframes.CROSS_ORIGIN_IFRAMES_FILTER, messageHandlers: { 'blogger-ping': function() {} } }); } }); </script>

Wednesday, August 31, 2005

بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں

تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں دل کے زخم مٹانے کو آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی رداؤں جیسی ہوتی ہیں بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں حد سے مہرباں، بیان سے اچھی بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں والسلام اسماء



6: تبصرہ جات

: نے کہا Blogger vividentity

بے شک۔

بیٹیاں واقعی رحمت ہوتی ہیں
اور بہنوں کے طور پر بھی بھائیوں کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔

اسماء where didja get these nice excerpts?

9/01/2005 02:18:00 AM

 
: نے کہا Blogger vividentity

This comment has been removed by a blog administrator.

9/01/2005 03:16:00 AM

 
: نے کہا Blogger Jahanzaib

بہت خوب اسماء اور کيا يہ آپ کی اپنی شاعری ہے؟

9/01/2005 07:28:00 AM

 
: نے کہا Blogger افتخار اجمل بھوپال

اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھی بات نہیں آپ جیسی اچھی لڑکی کے لئے ۔ ہم کس لئے ہیں ؟ بس اک چھوٹا سا اشارہ کردیا کیجئے ۔ پھر دیکھئے بیٹیوں کے حق میں کیسی دل میں اتنے والی تحریر لکھتے ہیں ۔ آزمائش شرط ہے ۔

9/01/2005 11:47:00 AM

 
: نے کہا Blogger Unknown

اسلام علیکم
بہت خوب ، کیا بات ہے ، بہت ہی خوبصورت نظم ہے بہت ہی اچھی لگی کیونکہ آج میری پیاری بیٹی سارہ منیر کی سالگرہ بھی جی کہ اللہ کے فضل و کرم سے پورے ایک سال کی ہو گئ ہے۔

9/01/2005 06:50:00 PM

 
: نے کہا Blogger Asma

حارث: بالکل صحیح کہہ رہے ہو ، بس کہیں سے مل ہی جاتے ہیں ایسے اقتباسات۔

جہانزیب: توبہ کریں، شاعر کا نام تو نہیں پتہ ۔۔ پڑھے تھے کہیں

اجمل انکل: نہیں یہ میاں مٹھو نہیں شاعری ہے ۔۔۔ کسی کی جسے بیاض میں جگہ دی ہے

منیر احمد طاہر: اللہ آپ کی بیٹی کو قرہ ت العین بنائے اور رحمت بھی۔

9/05/2005 04:34:00 AM

 

Post a Comment

<< صفحہ اول

بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006