<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Tuesday, August 16, 2005

گفتگو کا آرٹ

جو کچھ کہنے کا ارادہ ہو ضرور کہیے۔ دورانِ گفتگو خاموش رہنے کی صرف ایک وجہ ہونی چاہیئے، وہ یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ رونہ جتنی دیر جی چاہیئے، باتیں کیجیے۔ اگر کسی نے بولنا شروع کر دیا تو موقع ہاتھ سے نکل جائے گا اور کوئی دوسرا آپ کو بور کرنے لگے گا۔ چنانچہ جب بولتے بولتے سانس لینے کو لیئے رکیں تو ہاتھ کے اشارے سے واضح کردیں کے ابھی بات ختم نہیں ہوئی یا قطع کلامی معاف کہہ کر پھر سے شروع کر دیجئے۔ اگر کوئی دوسرا اپنی طویل گفتگو ختم نہیں کر رہا تو بے شک جمائیاں لیجئے، کھانسئیے، بار بار گھڑی دیکھئیے ۔۔۔ “ابھی آیا“ ۔۔۔ کہہ کر باہر چلے جائیے یا وہیں سو جائیے۔ یہ بالکل غلط ہے کہ آپ لگاتار بول کر بحث نہیں جیت سکتے۔ اگر آپ ہار گئے تو مخالف کو آپ کی ذہانت پر شبہ ہو جائے گا۔ البتہ لڑئیے مت، کیونکہ اس سے بحث میں خلل آسکتا ہے۔ کوئی غلطی سر د ہو جائے تو اسے بھی مت مانئیے۔ لوگ ٹوکیں تو تو الٹے سیدھے دلائل بلند آواز میں پیش کر کے انہیں خاموش کرا دیجئے، ورنہ وہ خوامخواہ سر پر چڑھ جائیں گے۔ دورانِ گفتگو لفظ “آپ“ کا استعمال دو یا تین مرتبہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے۔ اصل چیز “میں“ ہے۔ اگر آپ نے اپنے متعلق نہ کہا تو دوسرے اپنے متعلق کہنے لگیں گے۔ تعریفی جملوں کے استعمال سے پرہیز کریں، کبھی کسی کی تعریف مت کریں۔ ورنہ سننے والے کو شبہ ہوجائے گا کہ آپ کو اس سے کوئی کام ہے۔ اگر کسی شخص سی کچھ پوچھنا ہو، جسے وہ بار بار چھپا رہا ہو، تو بار بار اسکی بات کو کاٹ کر اسے چڑائیے۔ وکیل بھی اسی طرح مقدمے جیتتے ہیں۔ شفیق الرحمٰن کی“مزید حماقتیں“ سے ایک اقتباس



9: تبصرہ جات

: نے کہا Anonymous Anonymous

زبردست انتخاب ! آپ تو واقعی ذہین ہیں۔

8/16/2005 01:09:00 PM

 
: نے کہا Blogger Shoiab Safdar Ghumman

ارے آپ کو انتخاب کرنا ہی تھا تو آخر میں ہم وکیلوں کو بدنام کرنے والی سازش میں شریک تو نہ ہوتیں یہ کیا کیا؟؟؟؟
چلے خیر اب آپ کے اور شفیق الرحمٰن کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرتے ہیں
ویسے انتخاب اچھا ہے۔۔۔

8/16/2005 07:22:00 PM

 
: نے کہا Blogger vividentity

This comment has been removed by a blog administrator.

8/16/2005 11:46:00 PM

 
: نے کہا Blogger vividentity

یہ تو میرے بارے میں ہی پوسٹ کردی آپ نے۔۔۔۔ ایک بات سے میں بالکل اتفاق کروں گا۔۔۔ وہ یہ کہ غلطی کر کے ڈٹ جائیے۔۔

8/16/2005 11:47:00 PM

 
: نے کہا Anonymous Anonymous

khuda ka wastey!!! hamari bhi sun lo... asma baig!!!

listen i have topic for new post... "Kabhi yun bhi tau ho... "

think seriouslt about the topic...

8/17/2005 07:39:00 PM

 
: نے کہا Blogger Asma

:O

8/18/2005 03:12:00 PM

 
: نے کہا Anonymous Anonymous

yeah kia hey asma... ??? i ll never comment on your site again...

8/18/2005 04:46:00 PM

 
: نے کہا Blogger Umema Siddiqi

aaj kal waqai yehi ho raha hay :)

8/19/2005 02:44:00 AM

 
: نے کہا Anonymous Anonymous

dekha.... asma... sab ka ek hi khayal hey...

8/20/2005 12:08:00 PM

 

Post a Comment

<< صفحہ اول

بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006