|
Saturday, July 30, 2005محبتیں جب شمار کرنا تو سازشیں بھی شمار کرنا جو میرے حصے میں آئی ہیں وہ اذیتیں بھی شمار کرنا جلائےرکھوں گی صبح تک میں تمھارے رستےمیں اپنی آنکھیں مگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے تو بارشیں بھی شمار کرنا جو حرف لوحِ وفا پہ لکھے ہوئے ہیں ان کو بھی دیکھ لینا جو رائیگاں ہو گئیں وہ ساری عبادتیں بھی شمار کرنا یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئ ہیں جب ان کی یخ بستگی پرکھنا، تمازتیں بھی شمار کرنا تم اپنی مجبوریوں کے قِصے ضرور لکھنا وضاحتوں سے جو میری آنکھوں میں جَل بجھی ہیں، وہ خواہشیں بھی شمار کرنا (نوشی گیلانی) |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
5: تبصرہ جات
خوب انتخاب کیا ہے
7/31/2005 05:05:00 PM
ditto (nice excerpt.)
8/01/2005 09:53:00 PM
you have to do something to attract people towards bayaaz....
.....all of us (team members....)
*thinking......*
8/01/2005 09:55:00 PM
Harris u can do some contributions too :)
8/03/2005 12:25:00 AM
What can I say, I loved this since the day it was written by Noshi.
8/03/2005 01:48:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول