|
Saturday, June 18, 2005خوشحال سے تُم بھی لگتے ہو یوں افسردہ تو ہم بھی نہیں پر جاننے والے جانتے ہیں خوش تم بھی نہیں خوش ہم بھی نہیں تم اپنی خودی کے پہرے میں ہم اپنے زعم کے نرغے میں انا ہاتھ ہمارے پکڑے ہوئے اک مدت سے غلطاں پیچاں ہم اپنے آپ سے الجھے ہوئے پچھتاوں کے انگاروں میں محصورِ تلاطم آج بھی ہیں گو تم نے کنارے ڈھونڈ لیئے طوفاں سے سنبھلے ہم بھی نہیں کہنے کو سہارے ڈھونڈ لیئے خاموش سے تم، ہم مہر بہ لَب جگ بیت گئے ٹُک بات کیئے سنو کھیل ادھورا چھوڑتے ہیں بِنا چال چلے بِنا مات دیئے جو چلتے چلتے تھک جایئں وہ سائے رک بھی سکتے ہیں چلو توڑو قسم اقرار کریں ہم دونوں جھک بھی سکتے ہیں (خلیل اللہ فاروقی) |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
9: تبصرہ جات
بی بی ۔ اس کو انگریزی میں کہتے ہیں کنفیوزڈ اور اردو میں کہتے ہیں خبط الحواس ۔ پتا نہیں کہاں کہاں سے ایسی چیزیں ڈھونڈ کے لے آتی ہو ۔ لوگ پہلے ہی حالات کی وجہ سے مخبوط بنے بیٹھے ہیں ۔
اردو میڈیم کے ایک طالب علم نے کچھ انکشاف کیا ہے ۔ ذرا دیکھو تو یہ اردو میڈیم طالب علم کیا کہتا ہے ۔
http://hypocrisythyname.blogspot.com/2005/06/urdu-medium-school.html
6/18/2005 11:24:00 AM
A Good URDU Blog i would say!!! Waisay i posted on this post cos this Ghazal starts with my name "Khushal" tu soch kyun na anee hazree laga loon!!!!;)
6/22/2005 04:21:00 AM
YEAH U R VERY MUCH WELCOMED HERE :)
uppph my caps lock!!!!
6/23/2005 03:43:00 PM
Thanks for a critical kinda comment on my Blog~~~ Sister it started as a personal one but since i am a fazool admi with no social life ,i converted it to AdSense infpo centre,so offcourse i have to talk about AdSense only;)
6/23/2005 04:14:00 PM
hmmm!!! but it is very difficult to let go with this ego part. easy to write but usually none of use find the courage to bend. jhukna azab he or yehi azab kamyabi.
6/25/2005 10:14:00 PM
@Khushaal Khan :)
@ EssJee: Very much right ; ego is the most dearest and at sometimes the most problem some part of one's life!!
Thanks for visiting!
6/26/2005 02:04:00 AM
××× اک نظم ×××
گفتگو کے لمحوں میں
دیکھ ہی نہیں پاتے
ہم تمہارے چہرے کو
تم ہماری آنکھوں کو
آج ایسا کرتے ہیں
چشم و لب کو پرھتے ہیں
بات چھوڑ دیتے ہیں
جانے کیا لمحہ ہوگا
جب یہ ہاتھ ہاتھوں سے
گر کبھی جدا ہوگا
آج ایسا کرتے ہیں ضبط جاں پرکھتے ہیں
ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں
کاش کوئی سمجھادے
لوگ کس طرح دل کی
منزلیں الگ کرکے
ساتھ چھوڑ دیتے ہیں
آج ایسا کرتے ہیں
بے سبب بکھرتے ہیں
ذات توڑ دیتے ہیں
8/08/2005 12:00:00 PM
Salam!Sis i am the same Khushal"AdSense Wala" i am here to ask if i could post the Khushal wali ghazal on my personal blog here that i started few days back http://www.funbie.com/blog and also wanted to learn this URDU typing thing!!! hope you will reply on my new blog! Fi Amanullah!
9/19/2005 09:20:00 PM
واہ زبردست
9/19/2021 08:45:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول