|
Thursday, July 21, 2005تمہارے ھاں آب و ھوا کس قسم کی ھے؟ وھاں کے ذرائع آمد و رفت ، برآمد و درآمد ، ذرائع معاش بیان کرو“ ۔ ایک صاحب جو جغرافیے کے استاد تھے بولے ۔ “جہاں میرا گھر ھے وھاں کی آب و ھوا ایسی عجیب ھے کہ نہ آب کا یقین ھے نہ ھوا کا اعتبار ۔ صبح لو چل رھی ھے تو شام کو برف پڑ رھی ھے ۔ مشہور تھا کہ ایک رات اتنی سردی پڑی کہ سڑکوں پر ایستادہ آہنی مجسمے کانپنے لگے اور انہوں نے اپنے ھاتھ اپنی جیبوں میں چھپا لیے ۔ ایک برف کا بنا ھوا مجسمہ بھاگ کر سامنے کے مکان میں جا چھپا ۔ ایک روز برف باری ھوئی ۔ میں اپنے بھائی کے ساتھ باہر گیا ۔ اچانک اتنی تیز دھوپ نکلی کہ ھم باری باری ایک دوسرے کے سائے میں بیٹھے تھے ۔ ایک اور واقعہ مشہور ھے ۔ ھمارے گاؤں کے باھر ایک جھیل ھے ۔ ایک تیراک نے اونچی چوٹی سے اس میں چھلانگ لگائی ۔ذرا نیچے آ کر اسے پتا چلا کہ پانی خشک تھا اور پتھر نظر آ رھے تھے ۔ وہ بڑا سٹپٹایا ۔ دیکھتے دیکھتے ایک بادل آیا ، برسا اور جھیل میں پانی بھر گیا ۔ لیکن اتنی سردی ھو گئی کہ پانی یخ ھو گیا ۔ چھلانگ لگانے والے کا اور بھی برا حال ھو گیا ۔ دفعتہً سورج نکل آیا ، فوراً برف پگھل گئی اور اس نے چھلانگ ن پانی میں لگائی ۔ لیکن جب وہ کنارے پر پہنچا تو اتنی گرمی ھو گئی تھی کہ اسے سرسام ھو گیا ۔ شفیق الرحمان کی حماقتیں سے اقتباس |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
8: تبصرہ جات
ahahahahahaha...........jst made ma day.......
7/21/2005 05:31:00 AM
umi shafiqurehmaan ki hamaqatoon ki kia baaaaaaat hai.
7/22/2005 09:15:00 PM
hahhaha!!!
Thats very funny :-)
7/22/2005 11:45:00 PM
~Zee: Thanks for liking it :)
~Harris: waqai, bohat zabardast book hay. Have you read Parwaz by him?
~Asma: lol..Indeed.
7/23/2005 01:13:00 AM
Interesting, very funny
7/23/2005 10:14:00 PM
:) nice. good one
7/24/2005 02:21:00 PM
This comment has been removed by a blog administrator.
7/25/2005 02:13:00 AM
حماقتیں! واقعی۔۔۔۔۔مسکراہٹ آجاتی ہے
7/25/2005 02:22:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول