|
Monday, June 20, 2005زندگی کی راہوں میں بار ہا یہ دیکھا ہے صرف سُن نہیں رکھا خود بھی آزمایا ہے جو بھی پڑھتے آئے ہیں اسکو ٹھیک پایا ہے اسطرح کی باتوں میں منزلوں سے پہلے ہی ساتھ چھوٹ جاتے ہیں لوگ روٹھ جاتے ہیں یہ تمہیں بتا دوں میں چاہتوں کے رشتوں میں پھر گرہ نہیں لگتی لگ بھی جائے تو اُس میں وہ کشش نہیں رہتی ایک پھیکا پھیکا سا رابطہ تو رہتا ہے تازگی نہیں رہتی ۔۔۔ روح کے تعلق میں زندگی نہیں رہتی ۔۔۔ بات پھر نہیں بنتی لاکھ بار مل کر بھی دل کبھی نہیں ملتے! ذہن کے جھروکوں میں سوچ کے دریچوں میں تتلیوں کے رنگوں میں پھول پھر نہیں کھلتے! اس لئیے میں کہتا ہوں اس طرح کی باتوں میں احتیاط کرتے ہیں اسطرح کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں! (محسن نظامی) یہ بہت خوبصورت نظم فائزہ کے لیئے، ویسے مجھ تک پہنچائی بھی اُسی نے تھی۔ والسلام، اسماء |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
12: تبصرہ جات
Am in love with this nazm. *copies down*
6/21/2005 02:34:00 AM
بہت زبردست۔ بہت اچھی نظم ہے۔
6/21/2005 03:58:00 AM
بہت زبردست۔ بہت اچھی نظم ہے۔
6/21/2005 03:59:00 AM
Acchi he, bahoot acchi he.
6/21/2005 01:19:00 PM
yeah .. this is a very nice nazm :)
Thanks to Faiza!
6/22/2005 01:44:00 AM
im glad everyone liked it.It indeed is very meaningful.Thanks Asma,for posting it.:)
~faiza~
6/22/2005 02:11:00 AM
fittay moon Asma...fittay moon who recommended you
lolzzz
6/22/2005 06:54:00 PM
vaqas bad zauq insaan!
kiya wazn hay misray ka :P
6/23/2005 03:27:00 PM
aray wah! bohat hi khoobsoorat nazm hai. wese "byaaz" naam dekhtay hi mujhay yakeen tha k bohat khoobsoorat collection hogi. ur blog has been bookmarked.and linked.
6/24/2005 09:47:00 PM
بھت اچھی,بھت خوب
6/26/2005 12:06:00 PM
موت کے ڈر سے سانس لینا چھوڑ دینے جیسے بات ہے
7/01/2005 11:46:00 PM
You are good with Urdu poetry -- our life line. I wish I also could write Muhabateen Jab Shumar Karna in Nastaleeq.
7/17/2005 10:37:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول