|
Friday, August 05, 2005موسمم کے تلوّن کی یہ کیفیت ہے کہ دن بھر تھکے ہارے پھیری والے شام کو گھر کو لوٹتے ہیں تو بغیر استخارہ کئے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ صبح اٹھ کربھوبل کی بھنی گرما گرم مونگ پہلی بیچیں یا آئس کریم۔ کراچی کے باشندوں کو غیر ملکی سیاحت پر اُکسانےمیں آب و ہوا کا بڑا دخل ہے یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ انگلستان کا موسم اگر اتنا ظالم نہ ہوتا تو انگریز دوسرے ملکوں کو فتح کرنے ہر گز نہ نکلتے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ محض میری صحت دیکھ کر یہاں کی آب و ہوا سے بد ظن ہو جائیں لیکن اطلاعاً اتنا ضرور عرض کروں گاکہ مقامی چڑیا گھر میں جو بھی نیا جانور آتا ہے کچھ دن یہاں کی بہار جانفزا دیکھ کر کارپو ریشن کو پیارا ہوجاتا ہے اور جو جانور بچ جاتے ہیں ان کا تعلق اس مخلوق سے ہوتا ہے جس کو طبعی موت مرتے کم از کم میں نے نہیں دیکھا۔ مثلاً مگر مچھ ، ہاتھی، میونسپلٹی کا عملہ ۔۔۔۔۔ ہم نے کراچی کے ایک قدیم باشندے سے پوچھا کہ یہاں مون سون کا موسم کب آتا ہے؟ اس بزرگ باراں دیدہ نے نیلے آسمان کو تکتے ہوئے جواب دیا کہ چار سال پہلے بدھ کو آیا تھا۔ یہ کہنا تو غلط ہوگا کہ کراچی میں بارش نہیں ہوتی۔ البتہ اسکا کوئی وقت اورپیمانہ معین نہیں ہے لیکن جب ہوتی ہے تو اس انداز سے گویا کسی مست ہاتھی کو زکام ہوگیا ہے۔ سال کا بیشتر حصہ میں بادلوں سے ریت برستی رہتی ہے لیکن چھٹے چھ ماہے دو چار چھینٹے پڑ جائیں تو چٹیل میدانوں میں بہو بیٹیاں ایک دوسرے کو دیکھنے کے لیے نکل پڑتی ہیں۔ اس قسم کا موسم بے تحاشا "رش" لیتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ وہ انگریزی فلمیں جن میں بارش کے مناظر ہوتے ہیں کراچی میں خوب کامیاب ہوتی ہیں۔ جغرافیہ پڑھنے والے بچے انہیں خود دیکھتے اور والدیں کو دکھاتے ہیں۔ صاحب استطاعت والدین اپنے بچوں کو بارش کا مطلب سمجھانے کے لیے راولپنڈی لے جاتے ہیں اور انہیں وہ ہرے بھرے لان بھی دکھاتے ہیں جن پر پانی "روپیہ" کی طرح بہا یا جاتا ہے۔ اقتباسات : موسموں کا شہر از مشتاق احمد یوسفی |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
3: تبصرہ جات
کراچی کے موسم کے بارے میں جو لکھا ہے وہ واقعی درست ہے۔۔جبکہ انداز مزاحیہ ہے
8/06/2005 12:24:00 AM
bohot khoob!
lol @ the comparison : jaisay kisi mast haathi ko zukaam ho gaya hay :D
8/06/2005 12:37:00 AM
جیسے ابھی کچھ دن پہلے محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیشن گوئی کی اور تمام شہری ادارے ہائ الرٹ پوزیشن میں آگئے مگر کراچی والے آسمان تکتے رہ گئے اور بارش نہ ہوئی۔
8/06/2005 03:11:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول