<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/plusone.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Sunday, October 30, 2005

کبھی

کبھی مجھ کو ساتھ لے کر، کبھی میرے ساتھ چل کے وہ بدل گیا اچانک، میری زندگی بدل کے ہوئے جس پہ مہرباں تم، کوئی خوش نصیب ہو گا میری حسرتیں تو نکلیں میرے آنسوئوں میں ڈھل کے تیری زلف و رخ کے قرباں، دلِ زار ڈھونڈتا ہے وہی چمپئی اجالے، وہی سرمئی دھندلکے کوئی پھول بن گیا ہے، کوئی چاند کوئی تارا جو چراغ بجھ گیا ہے، تیری انجمن میں جل کے میرے دوستو خدارا میرے ساتھ تم بھی ڈھونڈو وہ یہیں کہیں چھپا ہے، میرے غم کا رخ بدل کے تیری بے جھجھک ہنسی سے، نہ کسی کا دل ہو میلا یہ نگر ہے آئینوں کا، یہاں سانس لے سنبھل کے احسان دانش



Thursday, October 27, 2005

نہ کر

اُجڑے ہوئے لوگوں کے حوالے دیا نہ کر جاتے ہوئے دروازوں پہ تا لے دیا نہ کر آ جائے گی خوابوں میں تیرے بھیس بدل کر خواہش کو کبھی دیس نکالے دیا نہ کر ہم لوگ خزاءوں کا اثاثہ ہیں میری جاں گرتے ہوئے پیڑوں کو سنبھا لے دیا نہ کر یا ہم کو تو عادی نہ بنا تیرگیوں کا یا اس طرح یکلخت اجا لے دیا نہ کر تو کوئی سمندر ہے تو بپھرا بھی کبھی کر دریا ہے تو لہروں کو اچھا لے دیا نہ کر



Wednesday, October 19, 2005

نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا

نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا کسی بھی سطح پہ کوئ تو رابطہ رکھنا مدد کی تم سے توقع تو خیر کیا ہو گی غریبِ شہرِ ستم ہوں، مرا پتہ رکھنا مریں گے اور ہمارے سوا بھی تم پہ بہت یہ جرم ہے تو پھر اس جرم کی سزا رکھنا نءے سفر پہ روانہ ہوا ہے از سرِ نو جب آءوں گا تو میرا نام بھی نیا رکھنا حصارِ شوق اٹھانا ظفر ضرور مگر کسی طرف سے نکلنے کا راستہ رکھنا (ظفر اقبال)



Sunday, October 16, 2005

میرے خواب

آنکھوں سے کون میری، میرے خواب لے گیا چشمِ صدف سے گوہرِ نایاب لے گیا اس شہرِ خوش جمال کو کس کی لگی ہے آہ کس دل زدہ کا گریہءِ خوں ناب لے گیا کچھ نا خدا کے فیض سے ساحل بھی دور تھا کچھ قسمتوں کے پھیر میں گرداب لے گیا واں شہر ڈوبتے ہیں ، ادھر بحث کہ انہیں خم لے گیا ہے یا خمِ محراب لے گیا کچھ کھوئی کھوئی آنکھیں بھی موجوں کے ساتھ تھیں شاید انہیں بہا کےکوئی خواب لے گیا طوفانِ ابر باد میں سب گیت کھو گئے جھونکا ہوا کا ہاتھ سے مضراب لے گیا غیروں کی دشمنی نے نہ مارا، مگر ہمیں اپنوں کے التفات کا زہراب لے گیا اےآنکھ! اب تو خواب کی دنیا سے لوٹ آ "مژگاں تو کھول ! شہر کو سیلاب لے گیا"



Tuesday, October 11, 2005

آج کے نام ۔ فیض

آج کے نام ۔ فیض آج کے نام اور آج کے غم کے نام آج کا غم کے ہے زندگی کے بھرے گلستاں سے خفا ذرد پتوں کا بن ذرد پتوں کا بن جو مرا دیس ہے درد کا انجمن جو مرا دیس ہے کلرکوں کی افسردہ جانوں کے نام کرم خوردہ دلوں اور زبانوں کے نام پوسٹ مینوں کے نام تانگے والوں کے نام ریل بانوں کے نام کارخانوں کے بھولے جیالوں کے نام بادشاہِ جہاں، والیِ ما سوا، نائب للہ فی الارض، دھقاں کے نام جس کی ڈوروں کو ظا لم ہںکا لے گئے جس کی بیٹی کو ڈاکو اٹھالے گئے ہاتھ بھر کھیت سے اک انگشت پتوار سے کاٹ لی ہے دوسری مالئے کے بہانے سے سرکار نے کاٹ لی ہے جس کے پگ زور والوں کے پاؤں تلے دھجیاں ہو گئ ہے ان دکھی ماؤں کے نام رات میں جن کے بچے بلکتے ہیں اور نیند کی مار کھائے ہوئے بازوؤ ں سے سنبھلتے نہیں دکھ بتاتے نہیں منتوں زریعوں سےبہلتے نہیں ان حسیناؤں کے نام جنکی آنکھوں کے گل چلمنوں اور دریچوں کی بیلوں پہ بیکار کھل کھل کے مرجھاگئے ہیں اَن بیاہتاؤ ں کے نام جنکے بدن بے محبت ریا کار سیجوں پہ سج سج کے اکتاگئے ہیں بیوائوں کے نام کتاریوں اور گلیوں محلوں کے نام جن کی ناپاک خاشا ک سے چاند راتوں کو آ آ کہ کرتے ہیں اکثر وضو جن کی سایوں میں کرتی ہے آہ و بکا آنچلوں کی حنا چوڑیوں کی کھنک کاکلوں کی مہک آرزو مند سینوں کی اپنے پسینےمیں جلنے کی بو پڑھانے والوں کے نام وہ جو اصحاب طبل و علم کی دروں پر کتاب اور قلم کا تقاضا لیئے ہاتھ پھیلائے پہنچے، مگر لوٹ کر گھر نہ آئے وہ معصوم جو بھولپن میں وہاں اپنے ننھے چراغوں میں لاؤ کی لگن لے کے پہنچے جہاں بنٹ رہی تھی گھٹا ٹوپ، بے انت راتوں کے سائے ان اسیروں کے نام جن کے سینوں میں فردا کی شباتاب گوہر جیل خانوں کی شوریدہ راتوں کی سر سر میں جل جل کے انجم نماں ہو گئ ہیں آنے والے دنوں کے سفیروں کے نام وہ جو خوشبوئ گل کی طرح اپنے پیغام پر خود فدا ہو گئے ہیں (نا مکمل اخ تمام) copied from this blog post



Monday, October 10, 2005

کتنی مشکل زندگی ہے! کس قدر آساں ہے موت

آہ١ یہ دنیا، یہ ماتم خانہِ برنا و پیر آدمی ہے کس طلسمِ دوش و فردا میں اسیر کتنی مشکل زندگی ہے! کس قدر آساں ہے موت گلشنِ ہستی میں مانند نسیمِ ارزاں ہے موت زلزلے ہیں، بجلیاں ہیں، قحط ہیں، آلام ہیں کیسی کیسی دخترانِ مادرِ ایام ہیں کلبہِ افلاس میں، دولت کے کاشانے میں موت دشت ودرمیں،شہر میں،گلشن میں،ویرانےمیں موت موت ہے ہنگامہ آرا قلزمِ خاموش میں ڈوب جاتے ہیں سفینے موج کی آغوش میں ختم ہو جائے گا لیکن امتحاں کا دور بھی ہیں پسِ نہ پردہِ گردوں ابھی دور اور بھی ہیں -۔۔ علامہ اقبال ۔ بانگِ درا ۔۔



Wednesday, October 05, 2005

ابليس کا فرمان اپنے فرزندوں کے نام

وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا روحِ محمد اس کے بدن سے نکال دو فکرِعرب کو دے کے فرنگي تخيّلات اسلام کو حجازويمن سے نکال دو افغانيوں کے غيرتِ ديں کا ہے يہ علاج ملّا کو ان کے کوہ ودمن سے نکال دو "علامہ اقبال"



Saturday, October 01, 2005

نیکی اور بدی

یہ ایک عجیب بات ہے کہ نیکی میں جتنی اکتاہٹ ہے، بدی میں اتنی ہی رغبت ہے۔ عالِم، عالِم کو دیکھ کر، شاعر، شاعر کو دیکھ کر، سادھو، سادھو کو دیکھ کر جلتا ہے۔ ایک دوسرے کی صورت نہیں دیکھنا چاہتا۔ مگر جواری، جواری کو دیکھ کر، شرابی، شرابی کو دیکھ کر، چور، چور کو دیکھ کر ہمدردی جتاتا ہے اور مدد کرتا ہے۔ ایک پنڈت جی اگر اندھیرے میں ٹھوکر کھا کر گر پڑیں تو دوسرے پنڈت جی انہیں اٹھانے کے بجائے دو ٹھوکریں اور لگائیں گے تاکہ وہ پھر اٹھ ہی نہ سکیں۔ مگر ایک چور کو آفت میں دیکھ کر دوسرا چور اسکی آڑ لیتا ہے۔ بدی سے سب نفرت کرتے ہیں اسلئیے بدوں میں باہمی محبت ہوتی ہے۔ نیکی کی ساری دنیا تعریف کرتی ہے اسلیئے نیکوں میں مخالفت ہوتی ہے۔ ۔۔ پریم چند کے افسانے سے ۔۔



بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

خزینہ گم گشتہ:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006