<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://draft.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Monday, June 20, 2005

نظم

زندگی کی راہوں میں بار ہا یہ دیکھا ہے صرف سُن نہیں رکھا خود بھی آزمایا ہے جو بھی پڑھتے آئے ہیں اسکو ٹھیک پایا ہے اسطرح کی باتوں میں منزلوں سے پہلے ہی ساتھ چھوٹ جاتے ہیں لوگ روٹھ جاتے ہیں یہ تمہیں بتا دوں میں چاہتوں کے رشتوں میں پھر گرہ نہیں لگتی لگ بھی جائے تو اُس میں وہ کشش نہیں رہتی ایک پھیکا پھیکا سا رابطہ تو رہتا ہے تازگی نہیں رہتی ۔۔۔ روح کے تعلق میں زندگی نہیں رہتی ۔۔۔ بات پھر نہیں بنتی لاکھ بار مل کر بھی دل کبھی نہیں ملتے! ذہن کے جھروکوں میں سوچ کے دریچوں میں تتلیوں کے رنگوں میں پھول پھر نہیں کھلتے! اس لئیے میں کہتا ہوں اس طرح کی باتوں میں احتیاط کرتے ہیں اسطرح کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں! (محسن نظامی) یہ بہت خوبصورت نظم فائزہ کے لیئے، ویسے مجھ تک پہنچائی بھی اُسی نے تھی۔ والسلام، اسماء



Saturday, June 18, 2005

خوشحال سے تُم بھی لگتے ہو

خوشحال سے تُم بھی لگتے ہو یوں افسردہ تو ہم بھی نہیں پر جاننے والے جانتے ہیں خوش تم بھی نہیں خوش ہم بھی نہیں تم اپنی خودی کے پہرے میں ہم اپنے زعم کے نرغے میں انا ہاتھ ہمارے پکڑے ہوئے اک مدت سے غلطاں پیچاں ہم اپنے آپ سے الجھے ہوئے پچھتاوں کے انگاروں میں محصورِ تلاطم آج بھی ہیں گو تم نے کنارے ڈھونڈ لیئے طوفاں سے سنبھلے ہم بھی نہیں کہنے کو سہارے ڈھونڈ لیئے خاموش سے تم، ہم مہر بہ لَب جگ بیت گئے ٹُک بات کیئے سنو کھیل ادھورا چھوڑتے ہیں بِنا چال چلے بِنا مات دیئے جو چلتے چلتے تھک جایئں وہ سائے رک بھی سکتے ہیں چلو توڑو قسم اقرار کریں ہم دونوں جھک بھی سکتے ہیں (خلیل اللہ فاروقی)



Saturday, June 11, 2005

ذرا سی بات

زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں وقت کی روانی ہے بخت کی گِرانی ہے سخت بے زمینی ہے سخت لامکانی ہے ہجر کے سمندر میں تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے تم کو جو سنانی ہے بات گو ذرا سی ہے بات عمر بھر کی ہے عمر بھر کی باتیں کب دَو گھڑی میں ہوتی ہیں درد کے سمندر میں اَن گِنت جزیرے ہیں، بیشمار موتی ہیں آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا بات اُس دیئے کی ہے بات اُس گِلے کی ہے جو لہو کی خلوت مین چور بن کے آتا ہے لفظ کی فصیلوں پہ ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے زندگی سے لمبی ہے، بات اُس رَت جگے کی ہے راستے میں کیسے ہو بات تخلیئے کی ہے تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اِضافی ہے پیا ر کرنے والوں کو اِک نگاہ کافی ہے ہو سکے تو سُن جاؤ ایک دن اکیلے میں تم سے کیا کہیں جاناں، اس قدر جھمیلے میں (امجد اسلام امجد)



Wednesday, June 08, 2005

تاج محل

“ اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق“ (ساحر لدھیانوی) - - - - - - اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر کون کہتا ہے غریبوں کا اڑایا ہے مذاق وہ کسی اور کی تضحیک کرے گا کیسے جو کہ ہے بے چارا ہو خود کشتئہِ پیکانِ فراق جس کے ارمان لٹے ، جس کی امیدیں ٹوٹیں جس کے گلشن کا حسیں پھول اجل نے توڑا موت کے سامنے جو بے بس و لاچار ہوا جس کے ساتھی نے بھری دنیا میں تنہا چھوڑا جسکا ہمدرد نہ مونس نہ کوئی ہمدم تھا ایسے بے مایہ تہی دست سے جلتے کیوں ہو اسکی ہستی تو کسی رشک کے قابل ہی نہ تھی یونہی ان کانٹوں بھری راہوں پہ چلتے کیوں ہو عمر بھر اسکو تو تسکین کی دولت نہ ملی یوں تو کہنے کو اسے کہتے ہیں سب شاہِ جہاں اسکے اندر بھی کبھی جھانک کے دیکھا تم نے اسکی دنیا تھی کہ رِستے ہوئے زخموں کا جہاں جب زمانے میں نہ اسکو کوئی غمخوار ملا اس نے مر مر کو ہی ہمراز بنانا چاہا اہلِ دنیا سے نہ ھب اس نے محبت پائی اس نے پھر گمشدہ چاہت کو ہی پانا چاہا تھا یہ تنہائی کا احساس ہی اسکے جس نے سنگِ مرمر کا حسیں ڈھیر لگا ڈالا تھا ناگ تنہائی کے ڈستے رہے اس کو آ کر وہ کہ جو پیار کا شیدائی تھا دل والا تھا اصل شئے جذبہ ہے ،گو وہ کسی سانچے میں ڈھلے تاج کیا ہے ؟ یہ فقط پیار کا اظہار تو ہے سنگِ مر مر کی زباں میں یہ کہا تھا اس نے تُو نہیں آج مگر زندہ تیرا پیار تو ہے تاج اک جذبہ ہے پھر جذبے سے نفرت کیسی یاں تو ہر دل میں کئی تاج محل ہیں موجود تاج اک سوئے ہوئے پیار کا ہی نام نہیں یہ وہ دنیا ہے نہیں جس کی فضائیں محدود تاج اک ماں کی محبت ہے بہن کا دل بھی باپ کا بیٹے کا، بھائی کا حسیں پیار بھی ہے تاج اک دوست کا بے لوث پیامِ اخلاص تاج عشق بھی ہے، معشوق بھی دلدار بھی ہے اس سے بڑھ کر بھی حسیں ہوتے ہیں شہکار یہاں تاج کو دیکھ کے تُو اے دلِ مضطر نہ مچل ماں کے دل سے تو ہمیشہ یہ صدا آتی ہے میرے بچے پہ ہوں قربان کئی تاج محل - - - - - - (صاحبزادی امتہ القدوس بیگم)



Friday, June 03, 2005

تنزل

مجھے نہیں معلوم میرا انجام کیا ھو گا؟ جس تیز روی سے میں تنزلی کی طرف جا رہا ھوں اکثر لوگوں کا خیال ھے کہ دل و دماغ کے لئے مہلک ثابت ھوتی ھے۔ مجھے خود بھی اس بات کا یقین ھے، میں ہمیشہ سے اس کا قائل رھا ھوں۔ لیکن میں سوائے اس کے کیا کہہ سکتا ھوں کہ میں بے بس ھوں۔ میں مجبور ھوں۔ میں اپنے آپ کو نہیں روک سکتا۔ ایک زبردست کشش، ایک ہمہ گیر جاذبیت مجھے ھلاکت اور پستی کی طرف کھینچے لیے جا رھی ھے۔ آہ! بہت تھوڑے عرصے کا ذکر ھے کہ میں اپنے آپ کو نہایت عالی مقام پاتا تھا۔ میرا مطمع نظر اور میرا دائرہ افق اس قدر وسیع تھا کہ اس پر ظر ڈالتے ھوئے میرا دماغ چکر کھاتا تھا۔ مجھے صرف عالی نگاہ لوگ دیکھ سکتے تھے اور میں کوتاہ بینوں سے مامون تھا۔ اب میری یہ حالت ھے کہ کسی اور کو تو کیا، میں خود اپنے آپ کا مطالعہ نہیں کر سکتا۔ مجھے معلوم ھے کہ بہت عرصہ گزرنے نہیں پائے گا جب میرے حسیات فنا ھو جائیں گے ۔ شاید میرے حواس مجھے جواب دے جائیں۔ میں اپنے آپ کو زندہ کہتا ھوں لیکن حقیقت یہ ھے کہ مردوں سے بدتر ھوں کیونکہ جو شخص مر جاتا ھے وہ کہیں نہ کہیں ٹھکانے تو لگ جاتا ھے اور میرا حال یہ ھے کہ دنیا میں کوئی سہارا نہیں ۔ آرام اور سکون مرے لئے نا ممکنات سے ھیں ۔ نہ مجھے اس وقت کوئی ناصح مفید ھو سکتا ھے اور نہ میں خود ھی اپنی رہنمائی کر سکتا ھوں ۔ چارہ گر کو مجھ پر رحم آ سکتا ھے لیکن اسے میرے نزدیک آنے کی ہمت نہیں پڑ سکتی - زندگی میں یہ ایک ۔۔۔۔۔ صرف ایک لغزش کا نتیجہ ھے ۔ آپ نہیں سمجھے؟ خوب ! بات یہ ھے کہ میں جامع مسجد کے مینار سے گر رہا ھوں ۔ (کلیات ِ پطرس)



Wednesday, June 01, 2005

ایسے ہو جائیں گے ایسا تو کبھی سوچا نہ تھا

تھی جلن بیشک مگر تکلیف دہ چھالا نہ تھا سوز ایسا نہ تھا جب تک آبلہ پھوٹا نہ تھا اب تو خود مجھ سے مری اپنی شناسائی نہیں آئینے میں میَں نے یہ چہرہ کبھی دیکھا نہ تھا وقت کے ہاتھوں نے یہ کیسی لکیریں ڈال دیں ایسے ہو جائیں گے ایسا تو کبھی سوچا نہ تھا موسمِ گل میں تھا جس ٹہنی پہ پھولوں کا حصار جب خزاں آئی تو اس پہ ایک بھی پتا نہ تھا پیار کے اک بول نے آنکھوں میں ساون بھر دئیے اس طرح تو ٹوٹ کے بادل کبھی برسا نہ تھا خامشی سے وقت کے دھارے پہ خود کو ڈال دوں سامنے میرے کوئی اسکے سوا رستہ نہ تھا کوئی مجھ کو نہ سمجھ پایا تو کیا شکوہ، مگر آپ سے تو میرے احساسات کا پردہ نہ تھا درمیاں میں اجنبیت کی تھی اک دیوار سی جب تلک میں نے اسے، اُس نے مجھے پرکھا نہ تھا چاند کو تکتے ہوئے گزریں کئی راتیں مگر میرے ذہن و فکر میں تسکین تھی سودا نہ تھا وقت نے کیسے چٹانوں میں دراڑیں ڈال دیں رو دیا وہ بھی کہ جو پہلے کبھی رویا نہ تھا جانے کیوں دل سے مرے اسُکی کسک نہیں جاتی بات گو چھوٹی سی تھی اور وار بھی گہرا نہ تھا کس لئیے احباب نے تیروں کی زد پہ لے لیا میں نے تو دشمن کا بھی لوگو بُرا چاہا نہ تھا (صاحبزادی امتہ القدوس بیگم)



بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

خزینہ گم گشتہ:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006