|
Tuesday, October 11, 2005آج کے نام ۔ فیض آج کے نام اور آج کے غم کے نام آج کا غم کے ہے زندگی کے بھرے گلستاں سے خفا ذرد پتوں کا بن ذرد پتوں کا بن جو مرا دیس ہے درد کا انجمن جو مرا دیس ہے کلرکوں کی افسردہ جانوں کے نام کرم خوردہ دلوں اور زبانوں کے نام پوسٹ مینوں کے نام تانگے والوں کے نام ریل بانوں کے نام کارخانوں کے بھولے جیالوں کے نام بادشاہِ جہاں، والیِ ما سوا، نائب للہ فی الارض، دھقاں کے نام جس کی ڈوروں کو ظا لم ہںکا لے گئے جس کی بیٹی کو ڈاکو اٹھالے گئے ہاتھ بھر کھیت سے اک انگشت پتوار سے کاٹ لی ہے دوسری مالئے کے بہانے سے سرکار نے کاٹ لی ہے جس کے پگ زور والوں کے پاؤں تلے دھجیاں ہو گئ ہے ان دکھی ماؤں کے نام رات میں جن کے بچے بلکتے ہیں اور نیند کی مار کھائے ہوئے بازوؤ ں سے سنبھلتے نہیں دکھ بتاتے نہیں منتوں زریعوں سےبہلتے نہیں ان حسیناؤں کے نام جنکی آنکھوں کے گل چلمنوں اور دریچوں کی بیلوں پہ بیکار کھل کھل کے مرجھاگئے ہیں اَن بیاہتاؤ ں کے نام جنکے بدن بے محبت ریا کار سیجوں پہ سج سج کے اکتاگئے ہیں بیوائوں کے نام کتاریوں اور گلیوں محلوں کے نام جن کی ناپاک خاشا ک سے چاند راتوں کو آ آ کہ کرتے ہیں اکثر وضو جن کی سایوں میں کرتی ہے آہ و بکا آنچلوں کی حنا چوڑیوں کی کھنک کاکلوں کی مہک آرزو مند سینوں کی اپنے پسینےمیں جلنے کی بو پڑھانے والوں کے نام وہ جو اصحاب طبل و علم کی دروں پر کتاب اور قلم کا تقاضا لیئے ہاتھ پھیلائے پہنچے، مگر لوٹ کر گھر نہ آئے وہ معصوم جو بھولپن میں وہاں اپنے ننھے چراغوں میں لاؤ کی لگن لے کے پہنچے جہاں بنٹ رہی تھی گھٹا ٹوپ، بے انت راتوں کے سائے ان اسیروں کے نام جن کے سینوں میں فردا کی شباتاب گوہر جیل خانوں کی شوریدہ راتوں کی سر سر میں جل جل کے انجم نماں ہو گئ ہیں آنے والے دنوں کے سفیروں کے نام وہ جو خوشبوئ گل کی طرح اپنے پیغام پر خود فدا ہو گئے ہیں (نا مکمل اخ تمام) copied from this blog post Monday, October 10, 2005آہ١ یہ دنیا، یہ ماتم خانہِ برنا و پیر آدمی ہے کس طلسمِ دوش و فردا میں اسیر کتنی مشکل زندگی ہے! کس قدر آساں ہے موت گلشنِ ہستی میں مانند نسیمِ ارزاں ہے موت زلزلے ہیں، بجلیاں ہیں، قحط ہیں، آلام ہیں کیسی کیسی دخترانِ مادرِ ایام ہیں کلبہِ افلاس میں، دولت کے کاشانے میں موت دشت ودرمیں،شہر میں،گلشن میں،ویرانےمیں موت موت ہے ہنگامہ آرا قلزمِ خاموش میں ڈوب جاتے ہیں سفینے موج کی آغوش میں ختم ہو جائے گا لیکن امتحاں کا دور بھی ہیں پسِ نہ پردہِ گردوں ابھی دور اور بھی ہیں -۔۔ علامہ اقبال ۔ بانگِ درا ۔۔ Wednesday, October 05, 2005وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا روحِ محمد اس کے بدن سے نکال دو فکرِعرب کو دے کے فرنگي تخيّلات اسلام کو حجازويمن سے نکال دو افغانيوں کے غيرتِ ديں کا ہے يہ علاج ملّا کو ان کے کوہ ودمن سے نکال دو "علامہ اقبال" Saturday, October 01, 2005یہ ایک عجیب بات ہے کہ نیکی میں جتنی اکتاہٹ ہے، بدی میں اتنی ہی رغبت ہے۔ عالِم، عالِم کو دیکھ کر، شاعر، شاعر کو دیکھ کر، سادھو، سادھو کو دیکھ کر جلتا ہے۔ ایک دوسرے کی صورت نہیں دیکھنا چاہتا۔ مگر جواری، جواری کو دیکھ کر، شرابی، شرابی کو دیکھ کر، چور، چور کو دیکھ کر ہمدردی جتاتا ہے اور مدد کرتا ہے۔ ایک پنڈت جی اگر اندھیرے میں ٹھوکر کھا کر گر پڑیں تو دوسرے پنڈت جی انہیں اٹھانے کے بجائے دو ٹھوکریں اور لگائیں گے تاکہ وہ پھر اٹھ ہی نہ سکیں۔ مگر ایک چور کو آفت میں دیکھ کر دوسرا چور اسکی آڑ لیتا ہے۔ بدی سے سب نفرت کرتے ہیں اسلئیے بدوں میں باہمی محبت ہوتی ہے۔ نیکی کی ساری دنیا تعریف کرتی ہے اسلیئے نیکوں میں مخالفت ہوتی ہے۔ ۔۔ پریم چند کے افسانے سے ۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:خزینہ گم گشتہ:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |