|
Monday, May 15, 2006يہ حساب کا بڑا ضروري قاعدہ ہے، سب سے زيادہ جھگڑے اسي پر ہوتے ہيں۔ تقسيم کا مطلب بے بانٹنا اندھوں کا آپس ميں ريوڑياں بانٹنا بندر کا بليوں ميں روٹي بانٹنا چوروں کا آپس ميں مال بانٹنا اہلکاروں کا آپس ميں رشوت بانٹنا مل بانٹ کر کھانا اچھا ہوتا ہے دال تک جوتوںمیں بانٹ کر کھاني چاہئيے ورنہ قبض کرتي ہے تقسيم کا طريقہ کچھ مشکل نہيں ہے حقوق اپنے پاس رکھئيے فرائض دوسروں ميں بانٹ ديجئے روپيہ پيسہ اپنے کَھسے ميں ڈالئيے قناعت کي تلقين دوسروں کو کيجئے آپ کو مکمل پہاڑہ مع گر ياد ہو تو کسي کو تقسيم کي کانوں کان خبر نہيں ہوسکتي، آخر کو 12 کروڑ کي دولت کو 22 خاندانوں نے آپس ميں تقسيم کيا ہي ہے؟ کسي کو پتہ چلا؟ تفريق کے قاعدے سے دودھ ميں سے مکھي نکالو۔ آدمي ضرب مسلسل کي تاب کہاں تک لاسکتا ہے؟ جو اندھے نہيں وہ بھي ريوڑياں اپنوں ہي ميں کيوں بانٹتے ہيں؟ ۔۔۔ ابن انشاء - اردو کی آخری کتاب ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
0: تبصرہ جات
Post a Comment
<< صفحہ اول