|
Saturday, May 06, 2006کٹھن ہے راہ گزر تھوڑي دور ساتھ چلو بہت کڑا ہے سفر تھوڑي دور ساتھ چلو تمام عمر کہاں کوئي ساتھ ديتا ہے يہ جانتا ہوں مگر تھوڑي دور ساتھ چلو نشے ميں چور ہوں ميں بھي تمہيں ہوش نہيں بڑا مزہ ہو اگر تھوڑي دور ساتھ چلو يہ ايک شب کي ملاقات بھي غنيمت ہے کسے ہےکل کي خبر تھوڑي دور ساتھ چلو ابھي تو جاگ رہے ہيں چراغ راہوں کے ابھي ہے دور سحر تھوڑي دور ساتھ چلو طواف منزل جاناں ہميں بھي کرنا ہے فراز تم بھي اگر تھوڑي دور ساتھ چلو ۔۔۔ احمد فراز ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
0: تبصرہ جات
Post a Comment
<< صفحہ اول