|
Tuesday, May 02, 2006یہ وہ ساحر ہے جن کے ہاتھ میں ہم سب کی جانیں ہیں یہاں سورج کے قاتل کو عدالت چھوڑ دیتی ہے سزائے موت کا مژدہ نہ کوئی قید ہوتی ہے جو سورج کو قتل کرتا ہے اس کو روشنی تقسیم کرنے کی وزارت سونپ دیتے ہیں یہ تاریکی کے سوداگر ہیں سورج بلیک کرتے ہیں انہیں ضد ہے ہوائیں، روشنی اور خواب خود بانٹیں یہ موسم قرض دیتے ہیں انہیں معلوم ہے کس کو کہاں مصروف رکھنا ہے کسے آزاد رکھنا ہے کہاں یہ جبر کا موسم، کہاں رت ہو حکومت کی یہ ساحر بند کمروں میں یہی اجلاس کرتے ہیں ۔۔۔ طلعت اخلاق ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
1: تبصرہ جات
محترمہ!
السلامُ علیکم و رَحمتُہ اللّہ ِ و برکاتُہ
میں سچ مچ اس معلومات کیلئے آپ کا تہہ ِ دل سے شکریہ ادا کرتا ھوں۔ آپ نے ابنِ انشاء کی تصنیفات کے بارے میں جامع معلومات فراھم کیں۔
پہلے تو میں یہ سمجھا تھا کہ شاید میں نے کچھ ذیادہ کی مانگ کرلی تھی، یا شاید آپ بھول گئی تھیں۔
انشاء اللّہ، ابن ِ انشاء کو پڑھ کر آپ کو تاثرات سے آگاہ کروں گا۔
5/02/2006 10:40:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول