<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Thursday, November 17, 2005

میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں

یہ آج اچانک کیا ہوا ہر نظارہ کیوں بدل گیا ہر سہارا کیوں بچھڑ گیا وہ ایک لمحہ ایسا تھا کہ سب کچھ ہی تو بکھر گیا اور وہ ایک لمحہ بس میری آنکھوں میں ہی ٹھہر گیا میں کیسے خوف سے بھاگا تھا میں دوڑا تھا کہ اپنی امی کی بانہوں میں، گود میں سمٹ جاؤں اور ہر خوف سے، دکھ سے اور درد سے نکل جاؤں پر گھر آیا تو نہ دَر تھا نہ دیوار تھی نہ اس میں رہنے والا کوئی مکیں تھا باقی ہاں بس حسرت و یاس و اداسی تھی باقی میں خوف کے مارے دبکا کھڑا تھا اور حیرت کا پتلا بنا ملبے میں اپنی امی کو تلاشتا تھا اور چیخ چیخ کے پکار رہا تھا امی جان، اب جان کہوں یا بے جان کہوں؟ امی جان کیا آپ ملبے کے اندر ہیں؟ امی مجھ کو ڈانٹ ہی دو پر مجھ کو تم آواز تو دو دیکھو مجھ کو ڈر لگتا ہے اے کاش، کہ یہ سب خواب سا ہو آنکھ کھولوں توگود ہو، بہنیں ہوں، اور آپکی پیاری باتیں ہوں پر ایسا کچھ بھی ہو نہ سکا اب اپنے ننھے ہاتھوں سے ملنے کو ہٹانا ہے اور اپنی امی جان کو شاید خود سے ہی اٹھانا ہے اور پھر اپنے ہی ہاتھوں سے انکو مٹی میں چھپانا ہے دیکھو پیاری امی جان میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں اور کام کر رہا ہوں بڑے بڑے ۔۔ عامر حسن ۔۔



1: تبصرہ جات

: نے کہا Blogger افتخار اجمل بھوپال

کیا کہیں اور کیا نہ کہیں ۔ ہے حشر کا سا سماں

11/17/2005 04:19:00 PM

 

Post a Comment

<< صفحہ اول

بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006