|
Saturday, November 05, 2005عید آئی ہے، بابا کفن بھیج دو میرا، منی کا بھیا کا، امی کا اور پیاری دادی کا، بابا کفن بھیج دو اب کے کمبل بچھونے نہیں چاہیئے اپنی منی کو گڑیا نہیں چاہئیے کوئی خوابوں کی پڑیا نہیں چاہیئے کوئی پتلون، شرٹ اور گاڑی بھی نہیں دادی ماں کے لیئے ساڑھی بھی نہیں عید آئی ہے، بابا کفن بھیج دو میرا بستہ نہ جانے کہاں کھو گیا میرے کپڑے نہ جانے کہاں دفن ہیں ساری چڑیاں نہ جانے کہاں اڑ گئیں جانے سب آشیانے کہاں دفن ہیں دادی ماں کے ہاتھوں میں تسبیح تھی جانے اب اس کے دانے کہاں دفن ہیں جو میرے پیارے بھیا کی آنکھوں میں تھے خوشیوں کے خزانے کہاں دفن ہیں خیر ۔۔۔ اب ڈھونڈوں کیا کفن بھیج دو عید آئی ہے، بابا کفن بھیج دو |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
5: تبصرہ جات
اچھي کاوش ہے اور لکھنے والے کے کرب کي جھلک واضح نظر آتي ہے۔
11/06/2005 08:25:00 AM
سبق - Lesson
بیس دن کے بعد ملبے سے کوئی لڑکا ملا
نیم بے ہوشی میں تھا اور بڑ بڑاتا تھا وہ کچھ
جب سنا میں نے توآنکھیں ہوگئیں میری بھی نم
اس کا تھا سبق اس کے لبوں پر آج بھی
ہوش جب آیا اسے تو ہم سے یہ کہنے لگا
مس کو بولو شیر علی کو یاد Lesson ہو گیا
کیا بتائیں ہم ، نئے Lesson ملے ہیں اس کو کیا
کیا بتائیں ہم ، نئے صدمے لگے ہیں اس کو کیا
شکریہ: صبیح الدین شعیبی
11/07/2005 01:44:00 AM
asma aap yeah kia tension wali post kartee ho... do as Shafqat did yar... jin sey hosla miley yarr... Himmat miley
11/07/2005 07:41:00 AM
aur jau Shafqat Khan ney likhee woh... woh bhi tau isi rang main hey... par Azm-o-Hosley ki taraf mail ka rahi hey...
11/08/2005 02:41:00 AM
Assalam-o-alaykum w.w.!!
Well, my intentions were not of morals-boosting ... i liked the way the poet had narrated the emotions and feelings of a child going through the disastrous part of his life, that's all... everything is not about morales ... emotions and feelings should also be refelected and beautiful piece by bro.shafqat!
11/08/2005 11:21:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول