|
Tuesday, September 12, 2006وقت نے کیسے چٹانوں میں دراڑیں ڈال دیں رو دیا وہ بھی کہ جو پہلے کبھی رویا نہ تھا پیار کے اک بول نے آنکھوں میں ساون بھر دئیے اس طرح تو ٹوٹ کے بادل کبھی برسا نہ تھا جانے کیوں دل سے مرے اسکی کسک جاتی نہیں بات گو چھوٹی سی تھی اور وار بھی گہرا نہ تھا موسمِ گل میں تھا جس ٹہنی پہ پھولوں کا حصار جب خزاں آئی تو اس پہ ایک بھی پتا نہ تھا ۔۔۔ امتہ القدوس بیگم ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
1: تبصرہ جات
hmmm... nice one...
9/13/2006 01:14:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول