|
Thursday, August 17, 2006خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو یہاں سے جو پھول کھلے، کھلا رہے صدیوں یہاں سے خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو یہاں جو سبزا اُگے ہمیشہ سبز رہے اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو خدا کرے کہ نہ خم ہو سر وقار وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو ہر ایک فرد ہو، تہذیب و فن کا اوج کمال کوئی ملول نہ ہو، کوئی خستہ حال نہ ہو خدا کرے میرے ایک بھی ہم وطن کے لئے حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو شعیب صفدر کے بلاگ سے ، شکریہ کے ساتھ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
1: تبصرہ جات
Ameeen|!
8/18/2006 09:48:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول