|
Monday, August 07, 2006فعل کي بنيادي قسميں دو ہيں، جائز فعل، ناجائز فعل، ہم صرف جائز فعل کے افعال سے بحث کريں گے، کيونکہ قسم دوئم پر پنڈت کو آنجہاني اور جناب جوش مليح آبادي مبسوط کتابيں لکھ چکے ہيں۔ فعل کي دو قسميں فعل لازم اور فعل متعدي بھي ہيں، فعل لازم وہ ہے جو کرنا لازم ہو، مثلا افسر کي خوشامد، حکومت سے ڈرنا، بيوي سے جھوٹ بولنا وغيرہ۔ فعل متعدي عموما متعدي امراض کي طرح پھيل جاتا ہے ايک شخص کنبہ پروري کرتا ہے، دوسرے بھي کرتے ہيں، ايک رشوت ليتا ہے، دوسرے اس سے بڑھ کر ليتے ہيں، ايک بناسپتي گھي کا ڈبہ پچيس روپے ميں کرديتا ہے دوسرا گوشت کے ساڑھے بارہ روپے لگاتا ہے، لطف يہ ہے کہ دونوں اپنے فعل متعدي کو فعل لازم قرار ديتے ہيں، ان افعال ميں گھاٹے ميں صرف مفعل رہتا ہے، يعني عوام ، فائل کي شکايت کي جائے تو تو فائليں دب جاتي ہيں۔ ۔۔۔ ابن انشاء ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
3: تبصرہ جات
انشاء جی اگر زندہ ہوتے تو ڈالڈا گھی کے ڈبّے اور گوشت کی قيمتيں ديکھ کر ايکدم مر جاتے ۔ 360 روپے ڈالڈا کا ڈبّہ اور گوشت ايک کلو 260 روپے کا ۔ دس گنا اور بيس گنا قيمتيں ۔ ميں بہت ڈھيٹ ہوں جو مرا نہيں ۔
اور اسماء صاحبہ يہ بڑی زيادتی ہے جو بھی چيز ميری پسند کی ہوتی ہے وہ آپ اُچک ليتی ہيں ۔ مثال کے طور پر انشاء جی ۔ ہی ہی ہی
8/07/2006 08:24:00 AM

8/07/2006 08:25:00 AM
Apart from these items, een chicken has crossed 90 ... you can't even now say kay ghar ki murghi dal brabar ... coz daal abb waqayi murghi barabar pohnch gayihay ...!
8/07/2006 02:01:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول