|
Sunday, July 23, 2006کوئی ایک شخص تو یوں ملے کہ سکوں ملے کوئی ایک لفظ تو ایسا ہو کہ قرار ہو کہیں ایسی رت بھی ملے ہمیں جو بہار ہو کبھی ایسا وقت بھی آئے کہ ہمیں پیار ہو! کوئی ایک شخص تو یوں ملے ۔۔۔ کہ چراغِ جاں اسے نور دے، اسے تاب دے، بنے کہکشاں کائی غم ہو جس کو قبا کریں غمِ جاوداں کوئی یوں قدم کو ملائے کہ بنے کارواں کوئی ایک شخص تو یوں ملے ۔۔۔ کہ قرار ہو میری راہِ گزرِ خیال میں کوئی پھول ہو میں سفر میں ہوں مرے پاؤں پہ کبھی دھول ہو مجھے شوق ہے مجھ سے بھی کبھی کوئی بھول ہو !غمِ ہجر ہو، شبِ ناز ہو، بڑا طول ہو۔۔۔ کوئی ایک شخص تو یوں ملے ۔۔۔ کہ قرار ہو کہ جو عکسِ ذات ہو، ہو بہو میرا آئینہ، میرے رو برو کوئی ربط کہ جس میں نا مَیں، نہ تُو !سرِ خامشی کوئی گفتگو ۔۔۔ کوئی ایک شخص تو یوں ملے کہ سکوں ملے بشکریہ اُنائیزہ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
4: تبصرہ جات
بہت خوب
7/24/2006 12:41:00 AM
اچھی نظم ہے!
(ویسے اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو یہ نام "عُنیزہ" ہے، "اُنائیزہ" نہیں۔) :)
7/24/2006 02:33:00 PM
yes saadat is right my name's unaiza:) i cant write in urdu!
btw, that's one of my favorite piece!
I will be posting more soon.
7/24/2006 11:10:00 PM
@Mera Pakistan: Thanks to Unaiza
@Saadat: Thanks for rectifying the mistake ... dont have urdu software at the moment ... so would have correctted it
@unaiza: Oh i thought a lot on the spellings ... the name too ... as my name is asma ... and some ppl used to write it as aaaaaaasma ... anyhow!
7/25/2006 10:39:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول