|
Monday, June 12, 2006تم نے بھی کونسا چاہا تھا مجھے میری باتیں بھی غلط، میرے ارادے بھی غلط بے وفائی کا یہ خعد ساختہ بہتان بھی تسلیم مجھے یہ بھی مانا کہ غم دہرجواں تھا‘ تو غم جواں کو مری آنکھ کے آنسو نہ ملے جب زمانوں کی یہ بے مہر ہوائیں مری سوچوں کو جلا دیتی ہیں میں سوچتا ہوں جب غم دہر کی پلکیں تری جانب مری شدت کو گھٹا دیتی ہیں میں سوچتا ہوں جب کبھی اپنی جفائیں مجھے خود اپنی نگاہوں میں گرا دیتی ہیں میں سوچتا ہوں تم نے بھی کون سا چاہا تھا مجھے ۔۔۔ خالد شریف ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
2: تبصرہ جات
خالد شریف کا نام میں نے پہلی بار سنا ہے۔
اچھی نہیں ، بہت اچھی نظم ہے۔
مگر براہ مہربانی بہ احتیاط کمپوز کیا کریں ، اس نظم میں تو کمپوزنگ کی کچھ غلطیاں ہیں۔
اور ہاں ، مہربانی ہوگی اگر میرا نام بھی بیاض میں شامل کر لیں ، شکریہ۔
6/12/2006 10:56:00 AM
والسلام،
میں آپکا نام بیاض میں شامل کر رہی ہوں، پتہ نہیں یہ غلطی کیسے رہ گئی گو کہ میں نے دیکھا تو تھا، لیکن پھر بھی معذرت۔
6/13/2006 01:39:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول