|
Sunday, July 23, 2006میرے ساتھ تم بھی دعا کرو ، یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ ، کوئی راستے میں جدا نہ ہو میرے گھر سے راستے کی سیج تک ، وہ اک آنسو کی لکیر ہے ذرا بڑھ کے چاند سے پوچھنا ، وہ اسی طرف سے گیا نہ ہو سر شام ٹھری ہوئی زمیں ، آسماں ہے جھکا ہوا اسی موڑ پر مرے واسطے ، وہ چراغ لے کر کھڑا نہ ہو وہ فرشتے آپ ہی ڈھونڈیئے ، کہانیوں کی کتاب میں جو برا کہیں نہ برا سنیں ، کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو وہ وصال ہو کہ فراق ہو ، تری آگ مہکے گی ایک دن وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو مجھے یوں لگا کے خاموش خوشبو کے ہونٹ تتلی نے چھو لیے انہی زرد پتوں کی اوٹ میں کوئی پھول سویا ہوا نہ ہو اسی احتیاط میں میں رہا اسی احتیاط میں وہ رہا وہ کہاں کہاں میرے ساتھ ہے ، کسی اور کو یہ پتہ نہ ہو |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
2: تبصرہ جات
Asalam Alaikum
I liked this post soooo very much. I want to link it to my msn space...I hope u won't mind coz I'm gonna be putting ur space and name with it.
one again....Awesome post !
apna khayal rakhiye ga
khuda hafiz
7/26/2006 11:24:00 PM
Wassalam ... yeah shauq say :) coz its not mine ....i dont knowthe name of shayr ... but its worth to be popularized !
7/28/2006 04:54:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول