|
Sunday, December 18, 2005يہ صورت اس وقت پيدا ہوتي ہے جب چھوٹي کار تيز اور بڑي کار کو آھستہ چلايا جائے بخش کے پاس بڑي کار ہے۔ مگر نہ وہ اسے آہستہ چلاتے ہيں اور نہ تيز چلاتے ہيں بس يہ ہے کہ جب بريک پر پاؤں رکھنا ہو بخش صاحب ايکسيليٹر پر پاؤں رکھ ديتے ہيں اور جب پاؤں ايکسيليٹر پر ھونا چائيے اس وقت بخش صاحب کا پاؤں بريک پر ہوتا ہے۔ تاہم بخش صاحب کا کمال فن يہ ہے کہ ان کا آج تک چالان نہيں ہوا جيسے آج تک ہمارے ملک کے صاحبان اقتدار کا کبھي چالان نہيں ہو سکا جو ملک اسي طرح چلاتے ہيں۔ جس طرح بخش لائل پوري کار چلاتے ہيں۔لندن کي پراني طرز کي سياہ عمارتوں اور تنگ گلي کوچوں سے گزرتے ہوئے اب ھم ٣٣٧ ميٹر روڈ ويٹ بانسلو کے سامنے کھڑے تھے ۔يہ گھر مجھے بہت عزيز ھے ۔ ميں نے گذشتہ برس بھي اس گھر میں دو ہفتے گذارے تھے ۔ سويٹي بيٹي، فرحانہ بيٹي ، شاہد ، شفقت ، بھابي شميم اور مور اوور کے طور پر بخش لائل پوري کي پر خلوص مہمانداري کے طفيل مجھے اپنے گھر سے ہزاروں ميل دور يہ گھر اپنا سا لگتا ہے۔ جاری ہے ۔۔۔ یہ میں کہہ رہی ہوں قاسمی صاحب نہیں-اسماء ۔۔۔ عطاء الحق قاسمي ۔۔ گوروں کے ديس ميں ۔۔۔ |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
0: تبصرہ جات
Post a Comment
<< صفحہ اول