<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Thursday, January 26, 2006

خواہش ہو اگر تيری

خواہش ہو اگر تيری کہ ہو کام فٹا فٹ اے دوست ميری ميز پر رکھ دام فٹا فٹ دولت بھي عجب چيز ہے اس دور ميں بھيا محبوب بھي آتا ہے لبِ بام فٹا فٹ جو يار فرمائش پوری نہيں کرتے وہ عشق ميں ہو جاتے ہيں ناکام فٹا فٹ گفتار کے غازي ہو تو بن سکتے ہو ليڈر تقريروں سے پبلک کو کرو رام فٹا فٹ کھانے ميں نمک کم ہو کہ ہو مرچ زيادہ ميں گھر ميں مچا ديتا ہوں کہرام فٹا فٹ عيد آئي کہ آئي ہے مري شامتِ اعمال ہر شخص طلب کرتا ہے انعام فٹا فٹ تنقيد تو کرتے ہو ضياء يہ بھي سمجھ لو ہو جائو گے تم شہر ميں بدنام فٹا فٹ ضياء الحق قاسمي



3: تبصرہ جات

: نے کہا Blogger urdudaaN

السلامُ علیکم!
بہت خوب!!

اِس نظم میں تو بظاہر فٹافٹ استعمال ھوا ھے، لیکن صحیح لفظ فٹافٹ ھے یا پھٹاپھٹ؟

1/31/2006 11:30:00 AM

 
: نے کہا Blogger Asma

یہ لفظ فٹافٹ ہی ہے ۔۔۔ پاکستان میں عموماً فٹافٹ بولا جاتا ہے جبکہ انڈیا میں پھٹاپھٹ ۔۔۔!

2/01/2006 12:49:00 AM

 
: نے کہا Blogger urdudaaN

شکریہ محترمہ!
ھمارے یہاں غیر اردو لوگ آجکل پھول کو فول کہنے لگے ھیں۔ کہیں پھٹاپھٹ کے ساتھ بھی یہی نہ ھُوا ھو۔ :)

میں نے سوچا کہ پہلے تصدیق کرلوں کہ کیا یہ ایک لغوی اصطلاح ھے۔ لیکن آپ کے جواب سے یہ اندازہ ھوا کہ ایسا نہیں ھے۔
لہٰذا اب میرے خیال میں فٹافٹ/پھٹاپھٹ صرف ایک مستعمل لفظ ھے۔

یہ لفظ فوراً کی طرف اشارہ کرتا ھے۔ جب کسی غبارہ میں سوئی چبھوئی جائے تو جب وہ پھٹتا ھے تو "پھٹ" سی آواز ھوتی ھے، غالباً یہ اسی سے ماخوذ ھے۔
اسی لئے فی الحال پھٹاپھٹ ذیادہ مناسب لگ رہا ھے۔

ولسلام

2/01/2006 11:41:00 AM

 

Post a Comment

<< صفحہ اول

بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006