|
Friday, January 13, 2006ميرے مولا جواني ميں کيوں ہوتي ہيں تقصيريں کباڑا دل کا کرتي ہيں يہ چلتي پھرتي تصويريں اليکشن ميں ضمانت تک ہوئي تھي ضبط ميري بھي اگر چہ خوب وعدے اور کيں کتني ہي تقريريں سنا ہے جيل خانے سے نکل بھاگا ہے اک ڈاکو جو ہو ذوق يقيں پيدا تو کٹ جاتي ہيں زنجيريں ميرےمحبوب کي چھٹي کا دن اتوار ہوتا ہے ميرے کس کام کے ہفتے ميرے کس کام کي پيريں تو لنڈے کا پہن کر سوٹ کيوں مجھ سے اکڑتا ہے اسي ميں رہ دگر نہ پھاڑ کر دوں گا ميں ليريں جو آئے تيرے دفتر ميں دبا کر دے اسے رگڑا اسي خفيہ کمائي سے بدل جاتي ہيں تقديريں ترا بھي ايک دن ڈيفینس ميں بن جائے گا بنگلہ تجھے بھي مل ہي جائيں گي حسيں خوابوں کي تعبيريں کلاشنکوف لے کر ہاتھ ميں تو دندناتا پھر عجائب گھر کي الماري ميں رکھ دے اپني شمشيريں عمل سے زندگي بنتي ہے جنت بھي جہنم بھي جناب شيخ کے کام آئيں گے حلوے نہ يہ کھيريں ضياء الحق قاسمي |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
5: تبصرہ جات
کافي عرصے بعد آپ نے مزاحيہ اشعار نقل کۓ ہيں۔ ايک شعر کا اضافہ ہماري طرف سے بھي۔
درِ محبوب جو کھٹکھٹايا تو اس کا باپ نکل آيا
تب سے رکتي نہيں يارو اپنے ناک سے نکسيريں
1/14/2006 04:48:00 PM
خوب مزاحیہ نظم ھے اور اچھّی تُک بندی ھے۔
کیا آپ مجھے تقصيريں، کلاشنکوف اور لیریں ان الفاظ کے معنی بتاسکیں گی؟
1/15/2006 10:24:00 PM
والسلام،
تقصیر گناہ یا کوئی غلطی کرنے کو کہتے ہیں، کلاشنکوف کا آہ کو واقعی نہیں پتہ حیرت ہے، لیریں کپڑی کی لمبی پٹیوں کو کہتے ہیں، عموما جب کپڑا بھٹ جائے تو اسکی پٹیوں کو لیریں کہتے ہیں۔
1/16/2006 01:44:00 AM
معانی بتانے کیلئے بہت بہت شکریہ۔
محترمہ، میں کلاشنکوف سے سچ مچ ناواقف ھوں۔ یہاں اردو صرف فلموں میں سننے ملتی ھے یا اردو اخبارات میں پڑھنے (اور اب بلاگوں پر بھی :) )۔
میرے والد نے کسی زمانے میں افغانوں کو انگریزی بذریعہ فارسی پڑھائی تھی، لیکن پھر انہیں انگریزی سے بے انتہا شغف ھوگیا۔
مجھے تو یہ بھی علم نہیں کہ یہ اردو لفظ ھے بھی یا نہیں!
1/16/2006 10:20:00 AM
تکلیف دینے کیلئے معافی۔
I just googled it out
http://kalashnikov.guns.ru/
1/16/2006 10:26:00 AM
Post a Comment
<< صفحہ اول