|
![]() |
Thursday, January 19, 2006برسوں کے بعد ديکھا شخص دلربا سا اب ذہن ميں نہيں ہے پر نام تھا بھلا سا ابرو کِھچھے کِھچھے سے آنکھيں جھکي جھکي سي باتيں رکي رکي سي، لہجہ تھکا تھکا سا الفاظ تھے کہ جگنو آواز کے سفر ميں بن جائے جنگلوں ميں جس طرح راستہ خوابوں ميں خواب اس کے، يادوں ميں ياد اس کي نيندوں ميں گھل گيا ہو جيسے کہ رتجگا سا پہلے بھي لوگ آئے کتنے ہي زندگي ميں وہ ہر طرح سے ليکن اوروں سے تھا جدا سا اگلي محبتوں نے وہ نامرادياں ديں تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا احمد فراز |
بیاض کیا ہے؟بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے اراکینِ بیاضبیاض میں شمولیت؟دیکھنے میں دشواری؟اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔ گذشتہ تحریرات:
بلاگ ڈیزائن: حنا امان |
![]() |
© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006 |
5: تبصرہ جات
محترمہ، بہترین کلام ھے۔
آپ ي کی بجائے ی استعمال کرنے کی کوشش کریں تو اور مزہ آجائے۔
1/20/2006 06:37:00 PM
پہلے ی کے نیچے دو نقطے ھوتے ھیں، جبکہ دوسرے کے نیچے نہیں۔ یہ نقطے
tahoma font
میں دیکھے جاسکتے ھیں۔
1/20/2006 06:43:00 PM
والسلام،
شکریہ تو احمد فراز کا ہے نا۔ مجھے خود یہ دو نقطوں والی ی نہیں پسند لیکن کچھ دنوںسے بیاض پہ ی ایسے آ رہی ہے، دیکھیں کچھ کرتی ہی ہوں۔
آتے رہا کریں اور یوں چیزوں کی اصلاح ضرور کر دیا کریں۔
شکریہ
1/21/2006 01:07:00 AM
"bin jayee jangaloo mein" key akhir mein "saa" missing hai
5/15/2006 11:59:00 AM
Oh i'm sorry es that's a typing error
thanks for mentioning :)
5/15/2006 05:01:00 PM
Post a Comment
<< صفحہ اول