<body topmargin="0" leftmargin="0" bgcolor="#F9F8EC" bgproperties="fixed"><script type="text/javascript"> function setAttributeOnload(object, attribute, val) { if(window.addEventListener) { window.addEventListener('load', function(){ object[attribute] = val; }, false); } else { window.attachEvent('onload', function(){ object[attribute] = val; }); } } </script> <div id="navbar-iframe-container"></div> <script type="text/javascript" src="https://apis.google.com/js/platform.js"></script> <script type="text/javascript"> gapi.load("gapi.iframes:gapi.iframes.style.bubble", function() { if (gapi.iframes && gapi.iframes.getContext) { gapi.iframes.getContext().openChild({ url: 'https://www.blogger.com/navbar.g?targetBlogID\x3d12814790\x26blogName\x3d%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88+%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%B6\x26publishMode\x3dPUBLISH_MODE_BLOGSPOT\x26navbarType\x3dBLUE\x26layoutType\x3dCLASSIC\x26searchRoot\x3dhttps://bayaaz.blogspot.com/search\x26blogLocale\x3den_US\x26v\x3d2\x26homepageUrl\x3dhttp://bayaaz.blogspot.com/\x26vt\x3d2065659182679175016', where: document.getElementById("navbar-iframe-container"), id: "navbar-iframe" }); } }); </script>

Friday, March 31, 2006

پاني پت

پاني پت ميں اس وقت تک صرف ايک لڑائي ہوئي تھي، پاني پت والوں کا اصرار تھا کہ ايک اور ہوني چاھئيے۔ چناچہ اکبر نے پہلي فرصت ميں بہيروبنگاہ کے ساتھ ادھر کا رخ کيا، ادھر سے ہيموں بقال لشکر جرار لے کر آيا، اس کے ساتھ توپيں بھي تھيں اور ہاتھي بھي تھے، ايک سے ايک سفيد، گھسمان کا رن پڑا، ہيموں کي جمعيت زيادہ تھي، ليکن اکبري لشکر نے تابڑ توڑ حملے کرکے کھلبلي مچادي، بعض ہمدردوں نے اس کے جدي وطن سے پيغام بھجوايا کہ تم اور ہيموں دونوں يہاں تاشقند آئو، صلح کرائے ديتے ہيں، ليکن اکبر نہ مانا، ہيموں ايک ہاتھي کے ہودے ميں بيٹھا روپے آنے پائي کاحساب لکھ رہاتھا کہ اس لڑائي کا مال غنيمت فروخت کرکے کس کاروبار ميں پيسہ لگايا جائے، ناگہاں ايک تير قضا کا پيغام لے کر اس کي آنکھ ميں آن لگا اور وہ بے سدھ ہو کر گر گيا، بقال کو ہم تاريخ کا پہلا موشے دايان کہہ سکتے ہيں۔ ابن انشاء



Monday, March 27, 2006

جی جان سے اے ارضِ وطن مان گئے ہم

جی جان سے اے ارضِ وطن مان گئے ہم جب تو نے پکارا ترے قربان گئے ہم جو دوست ہو اس پہ محبت کی نظر کی دشمن پہ ترے صورتِ طوفان گئے ہم ہم ایسے وفادار و پرستار ہیں تیرے جو تو نے کہا تیرا کہا مان گئے ہم مرہم ہیں ترے ہونٹ مسیحا ہے تری زُلف ہم موجہِ گل تھے کہ پریشان گئے ہم افسوں نہ کوئی چلنے دیا حیلہ گراں کا ہر شکل عدو کی ترے پہچان گئے ہم خاکِ شہدائ نے ترے پرچم کو دعا دی لہرا کے جو پرچم نے کہا جان گئے ہم ۔۔۔ عبیداللہ علیم ۔۔۔ ١٩٦٥ ۔۔۔



Wednesday, March 22, 2006

ہم دیکھیں گے

ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے جو لوح ازل میں لکھا ہے جب ظلم و ستم کے کوہ گراں روئی کی طرح اڑ جائیں گے ہم محکوموں کے پائوں تلے یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی اور اہل حکم کے سر اوپر جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی جب ارض خدا کے کعبے سے سب بت اٹھوائے جائیں گے ہم اہل سفا مردود حرم مسند پہ بٹھائے جائیں گے سب تاج اچھالے جائیں گے سب تخت گرائے جائیں گے بس نام رہے گا اللہ کا جو غائب بھی ہے حاضر بھی جو ناظر بھی ہے منظر بھی ااٹھے گا انا الحق کا نعرہ جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو اور راج کرے گی خلق خدا جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو



Friday, March 17, 2006

پہاڑ

ان پہاڑوں کو ديکھوں ،بعضوں کي چوٹياں آسمان سے باتيں کرتي ہيں۔ کيا باتيں کرتي ہيں؟ يہ کسي نے نہيں سنا۔پہاڑوں کے اندر کيا ہوتا ہے؟ معلوم نہيں ۔بعض اوقات پہاڑ کو کھودو تو اندر سے چوہا نکلتا ہے۔بعض اوقات چوہا بھي نہيں نکلتا ۔جس پہاڑ ميں سے چوہا نکلے اسے غنيمت جاننا چاہئيے۔ جو لوگ پہاڑوں پر رہتے ہيں ان کو گرم کپڑے تو ضرور بنوائے پڑتے ہيں ليکن ويسے کئي فائدے بھي ہيں ۔پہاڑوں پر برف جمي ہے جو ان لوگوں کو مفت مل جاتي ہے۔جتنا جي چاہے پاني ميں ڈال کر پيئيں ۔برف ميں رہنے والوں کو ريفريجريٹر بھي نہيں خريدنے پڑتے پيسے بچتے ہيں۔ پہاڑ پتھروں کےبنے ہوتے ہيں۔ پتھر بہت سخت ہوتے ہيں ۔جس طرح محبوبوں کے دل سخت ہوتے ہيں ۔فرق يہ ہے کھ کبھي کبھي پتھر موم بھي ہو جاتے ہيں۔جو پہاڑ بہت بلندي دکھاتے ہيں ان کو کاٹتے ہيں اور کاٹ کر ان کے پتھر سڑکوں پر بچھاتے ہيں لوگ انہيں جوتوں سے پامال کرتے گزرتے ہيں ۔ جو پتھر زيادہ سختي دکھائيں وھ چکي ميں پستے ہيں ۔ سرمہ بن جاتے ہيں ۔سارا پتھر پن بھول جاتے ہيں۔ ابن انشاء



Friday, March 10, 2006

ايک سبق گرامر کا

لفظوں کے الٹ پھر کے علم کو گرامر کہتے ہيں، لفظوں کا مجموعہ جملہ کہلاتا ہے، يہ مجموعہ زيادہ بڑا اور لمبا ہوجئاے تو اسے مير جملہ کہتے ہيں۔ اب چونکہ جملے بازي اور فقرے بازي لوگ اچھي نظر سے نہيں ديکھتے اس لئے گرامر کي طرف لوگوں کي توجہ کم ہوگئي ہے۔ شاعري کي گرامر کو عروض کہتے ہيں۔ پرانے لوگ عروض کے بغير شاعري کرتے تھے،، آجکل شاعرکے سامنے عروض کا نام ليجئے تو پوچھتا ہے وہ کيا چيز ہے، ہم نے ايک شاعر کے سامنے ضرافت کا نام ليا۔۔۔۔بولے خرافات؟مجھےپسند نہيں، بس غزل سنئيے اور جائيے۔ عروض ميں بہريں ہوتي ہيں جن ميں بعض بہت گہي ہوتي ہيں، نو مشق ان ميں اکثر ڈوب جاتے ہيں اسي لئے احتياط پسند لوگ اور عروض کے پاس نہيں جاتے، عمر بھر لکھتے رہتے ہيں۔ ابن انشاء



اب تک وہی خواب ہیں وہی میں

اب تک وہی خواب ہیں وہی میں وہی میرے گلاب ہیں وہی میں آنکھوں میں وہی ستارہ آنکھیں وہی دل میں گلاب ہیں وہی میں یہ جسم کہ جاں کی تشنگی ہے وہی تازہ سراب ہیں وہی میں زندہ ہوں ابھی تو مات کیسی وہی جاں کے عذاب ہیں وہی میں کہتی ہے زباں خموشیوں کی وہی درد کے باب ہیں وہی میں پڑھتے ہوئے جن کو عمر گزری وہی چہرے کتاب ہیں وہی میں لکھتے ہوئے جن کو جان جائے وہی حرف نصاب ہیں وہی میں وہی رنجشیں اپنے دوستوں سے وہی دل کے حساب ہیں وہی میں آتے ہیں مگر نہیں برستے وہی تشنہ سحاب ہیں وہی میں دنیا کے سوال اور دنیا وہی میرے جواب ہیں وہی میں ۔۔۔ عبید اللہ علیم ۔۔۔ ١٩٧٣ ۔۔۔



بیاض کیا ہے؟

بیاض اردو شاعری اور ادب کا نچوڑ ہے

اراکینِ بیاض

اسماء

عمیمہ

حارث

میرا پاکستان

طلحہ

باذوق

حلیمہ

بیا

میاں رضوان علی

بیاض میں شمولیت؟

اگر آپ بیاض میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہ قوائد پڑھ لیں، بعد از اپنے نام اس ای میل پر بھیجیں۔

دیکھنے میں دشواری؟

اردو کو بغیر دشواری کے دیکھنے کے لیے یہاں سے فونٹ حاصل کریں۔

گذشتہ تحریرات:

خزینہ گم گشتہ:

Powered by Blogger

بلاگ ڈیزائن: حنا امان

© تمام حقوق بحق ناشران محفوظ ہیں 2005-2006